ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں خطرناک سڑک حادثہ۔۔۔ تین مہلوکین میں 10سالہ لڑکا بھی شامل

بنٹوال میں خطرناک سڑک حادثہ۔۔۔ تین مہلوکین میں 10سالہ لڑکا بھی شامل

Fri, 12 May 2017 23:52:26    S.O. News Service

بنٹوال11؍مئی (ایس او نیوز) کلّاڈکا علاقے میں پیش آنے والے ایک خطرناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے ہلاک ہونے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ایک 10سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔

اطلاع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مچھلیوں سے بھری لاری نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے بائک پر سوار تینوں افرادمیں سے دو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تیسرے زخمی نے اسپتال منتقل کرتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی شناخت ہریش (۳۵سال)،نارائن (۳۴سال) اورہریش کے چھوٹے بھائی وشواس (۱۰سال)کے طور پر کی گئی ہے۔

حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، مگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیااور کیس درج کرلیا۔


Share: